سونے کی قیمت میں غیر یقینی اضافہ

Aug 11, 2021 | 19:18:PM

 (24 نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں بھی اس کی قیمت بڑھی ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا سات ڈالر اضافے سے 1737 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
 پاکستان میں فی تولہ سونے کی قدر 700 روپے بڑھ کر ایک لاکھ آٹھ ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 600 روپے کے اضافے سے 92 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

مزیدخبریں