(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہاہے کہ سمجھ نہیں آرہی مریم نواز کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں،حقیقت یہ ہے مریم نواز مجرم ہیں جو ضمانت پر رہا ہیں اوران کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاداکبر نے کہاہے کہ مریم نواز بیرون ملک نہیں جا سکتی ،خدشہ ہے مریم نواز بیرون ملک گئیں تو واپس نہیں آئیں گی ۔
وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہناتھا کہ آپ کے والد، دو بھائی، چچازاد بھائی اور ماموں سب اشتہاری ہیں ،ایسا نہیں ہے جنید کے نانا لارڈ شریف تھے ۔
شہزاداکبر نے کہاکہ کیا آپ کو یہاں شادی نہیں کرنی چاہئے جہاں آپ جڑیں ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ،گوالمنڈی لاہور میں بہترین کھانا بنایاجاتا ہے،سب شرکت کر سکتے ہیں، اس کے بعد اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا مقصد نواز شریف کو مقدمات میں ریلیف دلانا ہے: فوادچودھری