جکارتہ میں نائیجیرین سفارت کار پر مبینہ تشدد کی ویڈیو منظر عا م پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) جکارتہ میں نائیجیرین سفارت کار عبدالرحمٰن ابراہیم پر مبینہ طور پر 3 لوگوں نے حملہ کردیا۔جس کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وا ئرل ہو ئی ہے۔ سفارت کار پر ان کے گھر کے قریب مبینہ طور پر انڈونیشیا کے امیگریشن حکام کی جانب سے اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں کہیں جارہے تھے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سفارت کار پر حملے کے بعد نائیجیریا کی حکومت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نائیجیریا نے جکارتہ سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے اور ابوجا میں انڈونیشیا کے سفیر کو بھی طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
Indonesia has apologised after its immigration officers assaulted a top Nigerian diplomat, the African giant's foreign ministry said. pic.twitter.com/TOng0YIsWs
— The Realm News (@TheRealmNews) August 10, 2021
سوشل میڈیا پر حملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ نائیجیریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے انڈونیشیا کی حکومت سے اس واقعے کی سخت شکایت کی جبکہ انڈونیشیا کےسفیر نے حکومت کی جانب سے اس واقعے پر معافی مانگی ہے۔وزیر برائے خارجہ امور اونیاما کا کہنا ہے کہ ابراہیم پر انڈونیشین حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے دوران حملہ کیا۔عبدالرحمٰن ابراہیم نے تصدیق کی ہے کہ جو اہلکار اس واقعے میں ملوث تھے انہوں نے ان سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور معافی معانگی۔
یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ ادا کا رہ رانی مکھرجی عالی شان اپارٹمنٹ کی ما لکن بن گئیں