ویڈیو بنا کر تا جر سے لاکھوں اینٹھنے وا لی ما ڈل گرل کی جو ڈیشل ریما نڈ پر جیل روانگی

Aug 11, 2021 | 23:10:PM

(ما نیٹر  نگ ڈیسک)ماڈل گرل افرا خان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ  روز گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے  ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یا د  رہے کہ ماڈل افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ مبینہ طور پر ویڈیو بنائی تھی جس کی بنا پر وہ اسے بلیک میل کر رہی تھی۔ ماڈل گرل نے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔ تاجر کی جانب سے ماڈل گرل کو اب تک تین لاکھ روپے دیے جاچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جکارتہ میں نائیجیرین سفارت کار پر مبینہ تشدد کی ویڈیو منظر عا م پر آگئی

مزیدخبریں