(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے اتحادی شہباز گل کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے لگے،جیل جاتے ہی سب نے اکیلا چھوڑ دیا ۔
پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے شہباز گل کے بیان سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کا بیانیہ نہیں ، ہر انسان کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے،اپنی رائے ہوتی ہے، شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے وہ ایک محب وطن انسان ہیں۔
مزید پڑھیں:شہباز گل ایک اور مشکل میں پھنس گئے
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جو انہیں قریب سے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے شہباز گل ایک محب وطن انسان ہیں، پی ٹی آئی کی پالیسی پرو پاکستانی پالیسی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ٹوئٹر پر بیان کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ غلط ٹکرز ہیں
واضح رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنچاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی کو شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرنا چاہئے۔