تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Aug 11, 2022 | 11:05:AM

 (24 نیوز) اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پنجاب کے علاقے سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، بھکر، لیہ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان  اور رحیم یارخان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، بونیر، پشاور، کوہاٹ، مردان، خیبر، لکی مروت میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ٹانک، بنوں، کرم، اورکزئی، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔ تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص،بدین، سجاول، ٹھٹھہ، دادو، حیدر آباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ ژوب، بارکھان، زیارت، آواران، کوہلو، لورالائی، قلات، پنجگور، کیچ، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارکھان، لسبیلہ، آواران، کوہلو، لورالائی، خضدار اور قلات میں چند مقامات میں موسلادھار بارش کی تو قع ہے۔

کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں