تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کرلیا۔ گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ٹویٹر پر مارخور میڈیا نیٹ ورک پیج کی بانی نے غلطی سے فوج مخالف پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکن محمد اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بارے میں غلط پوسٹ شئیر کرنے پر معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔
یہ جو اعترافی بیان آرہے ہیں یہ کیا مسلم لیگ ن کے ٹرولز ہیں ؟ کون کر رہا ہے سازش
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 11, 2022
اگر یہ ن لیگ کے ہیں تو عمران خان انہیں سزا دلانے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے
پھر کہتے ہیں فوج کو لڑانے کی سازش ہورہی ہے
یہ بیانیہ نہیں چلے گا pic.twitter.com/fQyDdt8K5T
پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہیں کروں جس سے نفرت پھیلے۔