ملک میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ویب ڈیسک ) موجودہ دنوں میں تیل اور گیس کی کمی کے باعث کئی پاور پلانٹس بند ہو گئے جس سے عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژنکا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 200 میگا واٹ اور پیداوار 21 ہزار 800 میگا واٹ ہے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 800 میگا واٹ ہے۔ تیل و گیس کی کمی کے سبب کئی پاور پلانٹس بند پڑے ہیں، پاور پلانٹس بند ہونے کے باعث ملک بھر میں لوگوں کو کئی کئی گھنٹے کی بجلی بندش کا سامنا ہے۔ سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے تیل اور گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس بند کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے شہروں میں 5 گھنٹے اور دیہات میں 8 گھنٹے کی ایوریج لوڈشیڈنگ جاری ہے۔