شعبہ سیاحت کیلئے اچھی خبر: پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ کی جانب سے 2 دستاویزی فلمز کا اجراء
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ملکی سیاحت کے شعبے میں زبردست صلاحیت کو اجاگر کرنے کی جانب اہم کاوش، پاکستان کے چین میں سفارتی مشن نے سیاحت پر دستاویزی فلمز کا اجراء کے سلسلے کا آغاز کر دیا۔
ترجمان سفارتخانہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ نے پکوانوں اور فن و دستکاری پر مبنی دو دستاویزی فلمز کا اجراء کیا، پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام دستاویزی فلموں کے اجراء پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک چائنہ دوستی لازوال ہے
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 11, 2022
چائنیز ایمبیسی نے پاکستان کے روائتی کھانوں پر ڈاکومینٹری جاری کر دی زبردست عکاسی ہے ضرور دیکھیں pic.twitter.com/c2UOBeqrs3
ترجمان سفارتخانہ بیجنگ کے مطابق سفارتخانہ "عوامی سفارتکاری اقدام" کے تحت سیاحت پر سات دستاویزی فلمز کا اجراء کرے گا، دستاویزی فلمیں مغل ورثہ، گلگت بلتستان، گندھارا تہذیب، تہواروں، پکوانوں، فن و دستکاری پر مبنی ہیں، پاکستان بارے میں بقیہ پانچ دستاویزی فلموں کا بتدریج اجراء کیا جائے گا۔
ترجمان پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلموں کا مقصد چینی عوام میں پاکستانی سیاحتی صلاحیت بارے آگاہی پیدا کرنا ہے، دستاویزی فلموں کے اجراء سے ثقافتی تبادلے، عوامی رابطے بڑھانا مقصود ہے۔
پاکستان کی ثقافت کے رنگ چائنیز ایمبیسی نے اچھے انداز میں اجاگر کیے ہیں @MFA_China @china pic.twitter.com/JZMI6ZV45s
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 11, 2022
پاکستانی سفیر معین الحق نے تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، تمام سیاحوں کے ذوق کو پورا کرنے کے لیے متنوع تجربات پیش کرتا ہے، پاکستان سیاحوں کو پہاڑی، ثقافتی، ساحلی، مہم جوئی، ثقافتی سیاحت کے مواقع فراہم کرتا ہے، سال 2023ء میں پاک، چین "سیاحتی تبادلوں کا سال" ہے۔ پاکستانی سفیر نے چین کے سیاحوں کو 2023ء کے خصوصی سال میں پاکستان آنے کی دعوت دی۔