ایف آئی اے میں طلبی: قاسم سوری نے بڑا قدم اٹھالیا

Aug 11, 2022 | 12:44:PM

(24 نیوز) ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو طلب کرنے کے معاملے پر سابق ڈپٹی اسپکر قاسم سوری آج ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ مجھے ایف آئی اے کا نوٹس کل کوئٹہ کے گھر پر موصول ہوا، کوئٹہ کے لئے فلائٹ کی عدم دستیابی کے باعث ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوسکا، ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کرلیا۔ گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔

ٹویٹر پر مارخور میڈیا نیٹ ورک پیج کی بانی نے غلطی سے فوج مخالف پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکن محمد اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بارے میں غلط پوسٹ شئیر کرنے پر معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہیں کروں جس سے نفرت پھیلے۔

مزیدخبریں