مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ

Aug 11, 2022 | 14:45:PM

(ّ24 نیوز ویب ڈیسک )مسلم لیگ کے قائد نوازشریف کی ہدایت پر مریم نواز کو مزید متحرک ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں پارٹی کی نائب صدارت کے ساتھ ایک اور اہم عہدہ دینے کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنے سیاسی مہم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت اور پارٹی کو مضبوط کرنے کا ہدف مریم نواز کو سونپا گیا ہے اس کے لیے ان کا مرکزی دفتر جاتی امرا کے بجائے اب ماڈل ٹاؤن میں منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تا کہ وہ پارٹی کے کاموں کی نگرانی کر سکے۔

 پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز کا ایک الگ دفتر بنایا جارہا ہے، جو ایک ہفتے میں مکمل ہوگا، جس کے بعد مریم نواز اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر آئندہ ضمنی الیکشن کی حکمت عملی طے کریں گی۔پارٹی ونگز مریم نواز کو ان کے دفتر میں رپورٹ پیش کریں گے، اور مریم نواز انہی رپورٹس کی روشنی میں آئندہ ماہ ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی فائنل کریں گی۔

مزیدخبریں