گجرات پر نوازشات،وزیر اعلی نے خزانے کے منہ کھول دیے

Aug 11, 2022 | 15:12:PM
گجرات پر نوازشات،وزیر اعلی نے خزانے کے منہ کھول دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ویب ڈیسک )

پنجاب کی بیوروکریسی نے وزیر اعلی پنجاب کے ضلع کے لیے 100 فیصد ترقیاتی فنڈ جاری کردئیے ۔۔۔


 وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے آبائی ضلع گجرات میں 32 ارب روپے مالیت منصوبے شروع ہوچکے ہیں جس کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب  نے پہلے کوارٹر میں ہی وزیر اعلی کے آبائی ضلع گجرات کو 100 فیصد بجٹ جاری کردیا ہے ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ضلع گجرات کو ابتدائی طور رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے 4 ارب روپے سے زائد فنڈ جاری کردیا گیا ہے ۔ضلع گجرات اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے حلقے میں سینکڑوں جاری اور نئے منصوبوں کے لیے فنڈ کا اجرا کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلی پنجاب کی سفارشات پر گجرات کے لیے ہنگامی بنیادوں سو فیصد بجٹ جاری کیا گیا ہے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں گجرات کے لیے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں اضافے کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔گجرات میں سڑکوں کی پختگی ، نالیوں سمیت سیوریج اور صاف پانی کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے جبکہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر عوامی فلاح کے منصوبے اس پروگرام کا حصہ ہیں ۔زرائع نے بتایا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی جب اسپیکر تھے اس وقت انہیں اتنا بجٹ جاری نہیں کیا جتنا اب کیا گیا ہے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔