شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کا میڈیکل کروا لیا،رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا میڈیکل 3 رکنی بورڈ نے پمز اسپتال میں کیا جس کی رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول ہوگئی ہے۔میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
ضرور پڑھیں: پولیس کو شہباز گل کے گھر سے مطلوبہ مواد مل گیا
یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ شہباز گل کسی بیماری کا شکار بھی نہیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے وکیل نے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگایا تھا جس بناء پر ملزم کا میڈیکل کرایا گیا اور اس کی رپورٹ جمعہ کو عدالت میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنمائوں کے ٹوئٹر اکائونٹس پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے۔