(24 نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف آئندہ سماعت تک انکوائری سے روکتے ہوئے 6 سوالات کے جوابات مانگ لئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے اسد قیصر کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک اسد قیصر کیخلاف انکوائری سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے سے 6 سوالات کا جواب مانگ لیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن نے کارروائی کیلئے کوئی ہدایات جاری کی ہے؟کیا وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو اس کیس میں تحقیقات کا کہا ہے؟کیا پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 ایف آئی اے کے دائرہ کار میں آتا ہے؟۔
عدالت نے اور سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے کا طلبی نوٹس بدنیتی اور سیاسی اثر ورسوخ پر مبنی تو نہیں ؟کیا ایف آئی اے کے پاس سابق سپیکر کیخلاف کارروائی کااختیار ہے کہ نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی