وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ کیخلاف درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 25مئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نئی مشکل میں پھنس گئے ۔
تفصیلات کے مطابق 25 مئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور منشیات سے متعلق بیان دینے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف پرانی انارکلی میں درخواست دائرکردی گئی ۔درخواست عبداللہ ملک ایڈوکیٹ نے تھانہ پرانی انارکلی میں دائر کی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ رانا ثناءاللہ نے پچیس مئی کو اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ،درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے پرامن مظاہرین پر تشدد کروایا ،رانا ثناءاللہ کسی بھی شہری پر منشیات کا الزام لگا سکتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 11روپے 10 پیسے مہنگی