(24 نیوز)پنجاب حکومت نے 25 مئی واقعات میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا۔
وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگرنے کہاہے کہ 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیاہے، وزیر داخلہ نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے ،ان کا کہناتھا کہ جن ن لیگ رہنماﺅں کیخلاف درخواستیں ہیں ان پر قانون اپنا راستہ بنائے گا،نوازشریف اور خواجہ آصف کے اداروں کیخلاف بیان سب کے سامنے ہیں ،اداروں کی جانب سے کہا گیا تو نوازشریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی لیگل ٹیم کی ملاقات کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا