ق لیگ کے پارٹی انتخابات ،الیکشن کمیشن میں جواب جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ق لیگ کے پارٹی انتخابات کے حوالے سے پرویز الٰہی گروپ کے منصب علی خان نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گروپ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے پارٹی انتخابات پر جاری حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پارٹی آئین کے تحت انتخابات کا عمل جاری رکھنے کا حکم دے۔جواب میں کہا گیا کہ الیکشن تنازعات ٹربیونل میں ہی طے ہو سکتے ہیں،پارٹی آئین کے مطابق الیکشن ٹربیونل موجود ہے، درخواست میں سنٹرل ورکنگ پارٹی کے اختیارات کو چھپایا گیا، پارٹی آئین کے تحت ہی پارٹی صدر اور سیکرٹری جنرل کو ہٹایا گیا،الیکشن کمیشن پارٹی آئین کے تحت انتخابات کا عمل جاری رکھنے کا حکم دے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پارٹی انتخابات کیخلاف چودھری شجاعت کی درخواست خارج کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ کیخلاف درخواست دائر