سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی چھٹی منظور

Aug 11, 2022 | 19:25:PM
اعظم خان چھٹی ، منظور
کیپشن: عمران خان اور اعظم خان کی ملااقت کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی چھٹی منظورکرلی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے محمد اعظم خان کی چھٹی کی منظوری دیدی،محمد اعظم خان کی 25 اگست سے 25 ستمبر تک رخصت منظورکی گئی ، اعظم خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں ۔ محمد اعظم خان 25 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:آئی ایم کی شرائط ،حکومت کا متبادل پلان تیار کرنے پر غور