سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی چھٹی منظور

Aug 11, 2022 | 19:25:PM

(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی چھٹی منظورکرلی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے محمد اعظم خان کی چھٹی کی منظوری دیدی،محمد اعظم خان کی 25 اگست سے 25 ستمبر تک رخصت منظورکی گئی ، اعظم خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں ۔ محمد اعظم خان 25 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:آئی ایم کی شرائط ،حکومت کا متبادل پلان تیار کرنے پر غور

مزیدخبریں