(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین تحریک عمران خان نے پنجاب میں لیگی رہنماوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو اہم ہدایات جاری کردیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کیساتھ وسطی پنجاب کی پارٹی قیادت کیساتھ ویڈیو لنک اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور میں ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے عمران خان کو بریفنگ دی گئی ، عمران خان نے پنجاب حکومت کو لیگی رہنماو¿ں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی جبکہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا اجلاس میں شہبازگل کی گرفتاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پراسیکیوشن کو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی رہنماوں کی ضمانتیں خارج کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:احمد اویس دوبارہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
عمران خان کی لیگی رہنماوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت
Aug 11, 2022 | 21:57:PM