ای سی سی اجلاس، پی ایس او کوقرضہ لینے کیلئے حکومتی ضمانت کی منظوری

Aug 11, 2022 | 22:55:PM
اقتصادی رابطہ کمیٹی، پی ایس او، قرضہ، حکومتی ضمانت، منظوری،
کیپشن: ای سی سی اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ایس او کو 50 ارب روپے کا قرضہ لینے کیلئے حکومتی ضمانت کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں ای سی سی نے پی ایس او کو 50 ارب روپے کا قرضہ لینے کیلئے حکومتی ضمانت کی منظوری دے دی ۔
وزارت خزانہ کاکہناہے کہ مقامی بینکوں نے پی ایس او کو قرضہ دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ،پی ایس او ہنگامی بنیادوں پر قرضہ حاصل کرے گا ۔
وزارت خزانہ کا مزیدکہناتھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کیلئے نیشنل بینک کو 142 ملین ڈالرز کی گارنٹی دینے کی منظوری دے دی ،ای سی سی نے 26 جولائی سے یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 2150 روپے مقرر کردی،23 جون سے 25 جولائی تک فروخت کی گئی یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 1805 روپے کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان