سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری 

Aug 11, 2022 | 23:08:PM

(24 نیوز)وفاقی کابینہ نے سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔
 ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدتِ تقرری 28 جون کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

مزیدخبریں