پی ڈی ایم اے نے سیلاب کی وارننگ جاری کردی

Aug 11, 2022 | 23:41:PM

(24نیوز)حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔پی ڈی ایم اے نے دریائے چناب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دریائے چناب میں درمیانے اور اونچے درجہ کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں پانی کی سطح 80ہزار کیوسک بلند ہوئی ہے،نالہ ایک نالہ پلکھو اور دیگر برساتی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے ،دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 177360 کیوسک ہے،جبکہ پانی کا اخراج 166760 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 168132 کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 162170 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 106870 کیوسک ہے اورپانی کا اخراج 87870کیوسک چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی لیگی رہنماوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

مزیدخبریں