گلوکار اسد عباس کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا، ڈاکٹرز نے ٹرانسپلانٹ کا کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) پاکستان کے مایہ ناز گلوکار اسد عباس عرصہ دراز سے گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں الشفاء ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
ان کی اہلیہ کے مطابق ڈاکٹرز نے جگر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا کہہ دیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی،اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
اسد عباس کی اہلیہ نے حکومت سے ٹرانسپلاٹ کے اخراجات اور انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ اسد عباس نے 2006ء میں پاکستان کا پہلا رئیلٹی شو ’پاکستان سنگیت آئیکون‘ جیتا تھا جس کے انعام میں ایک کروڑ روپے نقد اور ایک مرسڈیز کار شامل تھی۔
اسکے علاوہ سال 2021ء میں ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل رقص بسمل کا ٹائٹل سونگ ’کدی آمل سانول یار وے‘ اسد عباس نے ہی گایا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔