(زین مدنی) مشہور اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ لائبہ علی نے جشن آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ ’جیوے جیوے پاکستان‘ ریکارڈ کروا دیا۔
لائبہ علی نے اس ملی نغمے کی ریکارڈنگ فاروق اسٹوڈیو میں کروائی جبکہ ملی نغمے کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گلوکار اسد عباس کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا، ڈاکٹرز نے ٹرانسپلانٹ کا کہہ دیا
اس موقع پر میوزک ڈائریکٹر رونق علی، راجو سمراٹ اور غلام حسین ہیرو بھی موجود تھے۔
اس حوالے سے لائبہ علی کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ، ایکٹنگ اور کوریوگرافی کے ساتھ ساتھ اب وہ گلوکاری بھی کریں گی، یہ ملی نغمہ اپنے وطن پاکستان کی محبت میں گایا ہے۔