یوم آزادی پر ہارن،باجے بجانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر ہارن اور باجے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست کے موقع پر اسلام آباد میں ہارن اورباجے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہارن اور باجے بجانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہےجبکہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔