روزانہ مشروبات پینے والی خواتین جگر کے کینسر میں زیادہ مبتلا ہوتی ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

Aug 11, 2023 | 09:43:AM

(ویب ڈیسک ) محققین نے خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ  جو خواتین روزانہ چینی سے بھرپور سوڈا مشروبات پیتی ہیں ان کے جگر کے سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں قائم ہارورڈ میڈیکل سکول سے تعلق رکھنے والے محققین کی ایک ٹیم نے 50 سال سے زیادہ عمر کی تقریباً 1 لاکھ خواتین کا 20 سال تک معائنہ کیا،تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جو روزانہ ایک یا ایک سے زیادہ چینی سے بنے سوڈا مشروبات پیتی تھیں ان کے جگر کے سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات ہفتے میں ایک بار مشروبات پینے والوں کے مقابلے میں 85 زیادہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے،فیملی ذرائع

 تحقیق میں یہ بھی بات سامنے آئی کہ روزانہ سوڈا مشروبات پینے والے افراد کی اموات کے امکانات ہر مہینے تین یا تین سے زیادہ مشروبات پینے والوں کی نسبت 68 فی صد زیادہ تھے،البتہ، محققین نے بتایا کہ اس سب کے باوجود بھی مجموعی طور پر اموات کے خطرات بہت کم تھے، مطالعے میں تقریباً 150 اموات واقع ہوئیں۔

دوسری جانب تحقیق میں جگر کے سرطان اور مصنوعی مٹھاس کے مشروبات پینے والوں کے درمیان کسی تعلق کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ باوجود اس کے کہ حالیہ دنوں میں مشہور سویٹنر ’ایسپارٹامے‘ کے رسولیوں کے بننے سے ممکنہ تعلق کے متعلق تحفظات سامنے آئے ہیں،یونیورسٹی آف برسٹل سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر پاؤلین ایمیٹ نے تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ تحقیق مشاہدے پر مبنی تھی اس لیے علت و معلول اخذ نہیں کیا جاسکتا۔ بڑی مقدار میں موجود شواہد یہ بتاتے ہیں کہ ہمیں روزانہ چینی سے بنے مشروبات پینے سے قبل دو بار سوچنا چاہیئے،زیادہ میٹھے مشروبات میں عموماً حراروں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو مُٹاپے کے خدشات کو بڑھوتری دیتے ہیں ۔

مزیدخبریں