سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس، ملزموں کو پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری

Aug 11, 2023 | 10:24:AM

(جمال الدین جمالی)انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں ملزموں کو پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سابق دور حکومت میں رونما ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن  استفاثہ کیس میں  عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈی آئی جی کو تمام ملزموں کو خود پیش کرنیکاحکم دیاتھا،انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے استغاثہ کی سماعت کی،پاکستان عوامی تحریک کیجانب سے چودھری نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے،سماعت کے دوران عدالت  کی جانب سے کہا گیا  کہ عدالتی حکم پر عمل کی بجائے آج 24 ملزم غیر حاضر ہیں، عدالت نے 24 ملزموں کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے ، ملزموں کو پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ، عدالت نے سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر بھی دلائل طلب کر لیے، عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دیا گیااور سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:صبح سویرے شدید زلزلہ، خوفزدہ افراد نے عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں

مزیدخبریں