بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت موٹر سائیکل سواروں کو خوشخبر ی سناتے ہوئے پیٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، جسٹس راحیل کامران نے پٹرول پمپ مالک میاں عرفان کی درخواست پرسماعت کی، درخواست میں ڈی سی ، آئی جی پولیس ،سی سی پی او کو فریق بنایا گیا،عدالت نے ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، عدالت نے قرار دیا کہ اگر کوئی قانون ہو تو یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے ،صرف انتظامی بنیاد پر کیسے پابندی لگ سکتی ہے ؟
یہ بھی پڑھیں:صبح سویرے شدید زلزلہ، خوفزدہ افراد نے عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں
عدالت نےکہا محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح یہ پابندی لگائی جاسکتی ہے، ایسا کیا جانا بنیادی حقوق کی نفی ہے۔ مناسب ہے حکومت اس بارے قانون سازی کرے،آرڈر لکھوانے کے دوران وکیل کے بولنے پر عدالت کا اظہار برہمی۔