(24 نیوز ) حکومت نے جاتے جاتے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا، یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی ختم کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ مستحقین کیلئے چینی اور گھی مہنگا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 30 اور گھی 53 روپے مہنگا کر دیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے جس کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد متاثر ہوئے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت استفادہ کرنے والے مستحقین کے لیے چینی اور گھی مہنگا ہوگیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 30 روپے اور گھی 53 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کرکٹرذوالقرنین حیدرپاکستان پیپلز پارٹی میں شامل