(24نیوز)خاتون اول نصرت شہباز کی طبیعت ناساز۔ وہ گزشتہ 3 روز سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہونے سے گزشتہ 3 روز سے اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاون میں داخل ہیں۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کے لئے اسلام آباد سے ہنگامی طور پر لاہور پہنچے۔ شہباز شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ اتفاق ہسپتال میں موجود ہیں۔ وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی اتفاق ہسپتال میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: 8 سالہ بچی کے ریپ اور قتل پر آواز اٹھانا صحافی کیلئے سنگین جرم بن گیا
وزیراعظم شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد انتہائی ضروری سرکاری مصروفیات کے لئے لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔