نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Aug 11, 2023 | 16:04:PM
 نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والوں کیلئے خوشخبری سامنے آگئی۔ ایکسائزڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی فائل مالک کو واپس کردی جائے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والوں کیلئے خوشخبری سامنے آگئی۔ ایکسائزڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی فائل مالک کو واپس کردی جائے گی۔

ڈائریکٹرایکسائزاسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی اورکی گاڑی کی رجسٹرڈ کروانے والے کو بائیو میٹرک اتھارٹی لیٹرلانا ہوگا،غیررجسٹرڈ گاڑی مالکان ایک ماہ میں رجسٹریشن لازمی کروائیں۔

مزید پڑھیں:  تین روزہ تعطیل، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

ڈائریکٹرایکسائزکا مزید کہنا ہےکہ ایک ماہ بعد بیچنے والے کی بھی بائیومیٹرک لازمی کردی جائےگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایکسائز ڈپارٹمنٹ رجسٹریشن کے بعد گاڑی کی فائل اپنے پاس رکھ لیتا تھا۔