(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن کا مری میں ہونیوالا یوتھ کنونشن موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کا 12 اگست کو مری میں ہونے والا یوتھ کنونشن موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، یوتھ کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت جاتے ہی احسن اقبال مشکل میں پھنس گئے، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی
یوتھ کنونشن سے پارٹی کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز شریف نے خطاب کرنا تھا، یوتھ کنونشن کے انتظامات کے لئے دن رات کام کرنے پر مریم نواز شریف نے یوتھ کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ راولپنڈی اسامہ سرور کو شاباش دی۔