نگران وزیراعظم کا تقرر ،صدر علوی کی وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر کو کل تک نام تجویز کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالےسےوزیرِ اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنے کا کہہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کا وزیراعظم ، میاں محمد شہبار شریف ، اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف ، راجہ ریاض احمد ، کو خط لکھ دیا۔
صدر مملکت کے خط کے مطابق آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد ِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ اس آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی ، 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ،وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔