(24 نیوز) بشری بی بی کی ڈائری سے متعلق زیر گردش خبروں پر پی ٹی آئی کا بھی رد عمل آ گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ڈائری کے حوالے سے پراپیگنڈے پر صدر مغربی پنجاب پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے بھی رد عمل ظاہر کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’ جو چیزیں پولیس زمان پارک سے اٹھا کر لیکر گئی ہے اس میں کوئی ڈائری شامل نہیں ہے، نہ ہی ہماری قانونی ٹیم کیجانب سے ڈائری سے متعلق رپورٹ کی گئی ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی رہنما اغوا کے بعد قتل
فرخ حبیب نے مزید لکھا کہ ’’بشری بی بی گھریلو خاتون ہے سیاست میں متحرک نہیں، لیکن ان سے متعلق مسلسل کردار کشی افسوس ناک ہے، میڈیا مضحکہ خیز من گھڑت پلانٹڈ پراپیگنڈہ سے اجتناب کرے‘‘۔