بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد

Aug 11, 2023 | 18:44:PM
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )نگران وزیراعظم و نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نام کا معاملہ ،بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ملاقات کیلئے  جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق   بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) کے سربراہ اختر جان مینگل نے  جمعیت علما اسلام(جےیوآئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

سردار اختر مینگل اور  مولانا فضل الرحمان کی تفصیلی ملاقات  میں نگران وزیراعظم اور وزیر اعلی بلوچستان  کے نام سے متعلق مشاورت کی گئی،دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بشری بی بی کی ڈائری پر پی ٹی آئی کا بھی رد عمل آ گیا