مسجد الحرام، نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران امام کعبہ کی طبیعت اچانک خراب،ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران امام کعبہ شیخ ماہر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ،پہلی صف میں موجود شیخ عبدالرحمان السدیس نے ان کی جگہ امامت کی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی ،جس کی وجہ سے امامت مکمل نہ کر سکے،اس پر فوری طور پہلی صف میں موجود شیخ عبدالرحمان السدیس نے ان کی جگہ امامت کی اور نماز کو مکمل کیا، مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر تھکاوٹ کی وجہ سے جمعے کی نماز کی امامت مکمل نہیں کر پائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا تقرر،صدر عارف علوی کی دبنگ انٹری، اہم بیان جاری کردیا