گورنر خیبرپختونخوا نے نگران کابینہ کے استعفے منظور کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران کابینہ کے استعفے منظور کر لئے۔
خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ فارغ ہو گئی، گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے بھی منظوری دے دی، خیبرپختونخوا نگران کابینہ کے استعفے منظوری کے لیے گورنر کو بھجوائے تھے جو کہ گورنر کے پی کے نے منظور کر لئے، محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے وزراء ، مشیر اور معاون خصوصی کے استعفوں کی منظوری کے لیے سمری گورنر کو بھجوائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی رہنما اغوا کے بعد قتل
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا نگران کابینہ کے ارکان سے سیاسی وابستگی کے الزامات کے بعد استعفے مانگے گئے تھے، نگران وزراء کے استعفے منظور کرنے کی سمری گورنر ہاوس کو ارسال کی گئی تھی، محکمہ ایڈمسنٹریشن کی جانب سے 14 نگران وزراء کے استعفے کی سمری الگ سے بھجوائی گئی تھی، گیارہ مشیروں اور سپیشل اسسٹنٹس کے استعفوں کی سمری بھی گورنر کو بھجوائی گئی تھی۔