راولپنڈی: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی دوران ڈکیتی جاں بحق شہری کے گھر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی دوران ڈکیتی جاں بحق شہری کے گھر گلزار قائد گئے اور اہل خانہ سے مل کے فاتحہ خوانی کی۔
گلزار قائد ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں تین روز قبل ہسپتال میں ڈکیتی کے دورن فائرنگ سے احمد حسن نامی شہری جاں بحق ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر احمد حسن کے اہل خانہ کو تسلی دی اور حکومتی اداروں کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی حکومتی ذمہ داری کو ہر صورت پورا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت نے پینشن اصلاحات ختم کرنے کا اعلان کردیا
ان کا میزد کہنا تھا کہ ’ میں ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوں، جاں بحق نوجوان کے خاندان کو جلد نصاف فراہم کیا جائے گا، پنجاب پولیس سٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں کو روکنے کیلئے فوری کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس سمیت تمام ادارے متحرک ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس نے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں ٹریس کیا جس کے بعد گزشتہ روز پولیس مقابلے میں تین ڈاکو جاں بحق ہوگئے۔