(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بشری بی بی کی ڈائیری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی ڈائیری بنی گالا سیکرٹریٹ کا "بلیک باکس" ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کی ڈائیری بنی گالا سیکرٹریٹ کا "بلیک باکس" ہے،بیوٹی باکس کی بجائے بلیک باکس نے اندر کی کہانی کھول دی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بھی کی ڈائیری کو مڈاٸری میں ان کے اپنے ہاتھ سے لکھی ہدایات نے ہمارے دعووں کو سچ ثابت کر دیا ہے،بشری بی بی کی ہدایات پر بنی گالا کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو چلایا گیا۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ اسی "ناچ نجانے آنگن ٹیڑھا" کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے,ہرکامیاب مرد کے پیچھے دعا گو ماں اور وفادار بیوی کی صورت میں عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ناکامی کے پیچھے اس کی مرشد بشری بی بی کا ہاتھ ہے،ڈائیری والی سرکار نے پی ٹی آئی سرکار کا خوب تختہ الٹایا ہے،ڈائیری میں بورڈنگ سکول کے وارڈن کی طرح سابق وزیراعظم کے لیے ہدایات درج ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بشری بی بی کی ڈائیری امام دین کی شاعری ثابت ہوئی ہے،وہ اخلاق کی تباہی کا باعث اور یہ ملکی سیاست کی تباہی کا باعث بنیں ہیں،اس ڈائیری کے منظر عام پر آنے سے بشری بی بی کے نام نہاد پیر بننے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اٹک:باپ بیٹے کو بچاتے ہوئےزندگی کی بازی ہار گیا
انہوں نے کہا کہ پیر تو امن و محبت فلاح اور نیکی کا رستہ دکھاتا ہے،بنی گالا کی خاتون پیر ملک کا امن وامان تباہ کرنے اور انتشار کا سبق سکھا رہی ہیں،یہ ڈائیری ان کے شدت پسند روے اور سخت گیر ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ملک کا سربراہ پورے دور حکومت میں اس سوچ کے زہر اثر رہا ہے،توہم پرستی نے اس ملک کو چار سال یرغمال بمائے رکھا ہے،کھبی جنتری کبھی زائچےاورکبھی ڈائیری پی ٹی آئی سیاست کا کل خلاصہ ہے۔