(24 نیوز) انٹی کرپشن نے سابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
انٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے سابق رکن خیبرپختون خواہ اسمبلی رہنما شوکت یوسفزئی کو نوٹس جاری کردیا، شوکت یوسفزئی کو 18اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بوم بوم آفریدی کا کپتان کو مشورہ، ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی
واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی کے خلاف انٹی کرپشن میں تحقیقات چل رہی ہیں اور ان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔