وزیر اعظم کی طرف سےاتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ، تمام رہنماؤں کا اعتماد کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سےاتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ کے دوران تمام رہنماوں نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کا معاملہ،وزیر اعظم کی طرف سےاتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،جس میں خواجہ آصف، اسعد محمود،سینیٹر اسحاق ڈار،پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن ،بلاول بھٹو زرداری،شاہ زین بگٹی ،اختر مینگل،اسلم بھوتانی،امیر حیدر ہوتی،آفتاب شیر پاو،محسن داوڑ عشائیہ میں شریک ہوئے۔
وزیرا عظم ہاؤس میں دیئے گئے عشائیہ میں وزیراعظم نے اتحادیوں سے نگران وزیر اعظم کے ناموں پر مشاورت کی،تمام رہنماوں نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے تین نئی جماعتوں کو رجسٹر کرلیا
واضح رہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت کا اگلا دور کل ہو گا اور نگران وزیراعظم کا اعلان جلد متوقع ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کل لاہور کیلئے بھی روانہ ہو جائیں گے۔