واٹس ایپ کا انتہائی کارآمد فیچر متعارف

Aug 11, 2023 | 23:17:PM

(ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ میں انتہائی کارآمد اور اہم فیچر متعارف کرا دیا گیا۔

2 ارب سے زائد صارفین والے دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے نیا اور انتہائی کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے جس سے صارفین کو ایک فون پر بس ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرنے کی قید سے رہائی مل جائے گیے، اب ایک ڈیوائس پر ملٹی اکاؤنٹ کو سپورٹ نہ کرنے والی پریشانی سے بھی چھٹکارا مل جائے گا اور ایک ہی ڈیوائس پر دوسرا اکاؤنٹ استعمال کرنے کیلئے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانے والے جھنجھٹ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم حکومتی وزیر  کی گاڑی پر فائرنگ

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا دیا گیاہے جو ابھی صرف چند صارفین کیلئے ہی دستیاب ہے۔ اس فیچر سے صارفین ملٹی اکاؤنٹس لنک کر سکیں گے اور سیٹینگز میں جا کر اکاؤنٹ سوئچ کر سکیں گے اور نیا اکاؤنٹ بھی ایڈ کر سکیں گے۔ یہ فیچر جلد ہی سبھی صارفین کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا جس سے صارفین کی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں