مستونگ: میونسپل کمیٹی دفتر پر دستی بم حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان کے شہر مستونگ میں میونسپل کمیٹی دفتر پر دستی حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مسجد کے پیش امام حافظ محمد ندیم، مولوی عبدالوحید اور شوکت نامی شہری شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے بڑے حصے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔