شوہرکی طرف سے دیاگیاتحفہ چوری،ماہرہ خان کی چورکوجہنم میں جانے کی بددعا

سلیم کو لگتا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر وہ تحفہ گم کردیا ہے

Aug 11, 2024 | 09:28:AM
شوہرکی طرف سے دیاگیاتحفہ چوری،ماہرہ خان کی چورکوجہنم میں جانے کی بددعا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ان کے شوہر سلیم کریم کی جانب سے دیاگیا تحفہ کسی نے چوری کرلیاہے۔

سپرسٹارماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر سلیم کریم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ اُن کے شوہر نے اب تک اُنہیں کون کون سے تحفے دیئے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اب تک سلیم کریم نے مجھے جتنے بھی تحائف دیئے ہیں وہ سب ہی مجھے پسند ہیں کیونکہ تحائف کے معاملے میں میرے شوہر کی پسند بہترین ہوتی ہے۔ماہرہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ سلیم کریم نے مجھے آخری بار جو تحفہ دیا تھاوہ میں نے کہیں کھو دیا ہے، میرے خیال میں کسی نے میرا وہ تحفہ چوری کرلیا ہے لیکن جس نے بھی میرا وہ تحفہ چوری کیا ہے وہ جہنم میں جائے گا کیونکہ سلیم کو لگتا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر وہ تحفہ گُم کردیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر مجھے ہر ہفتے تحفے میں خوب صورت کنگن دیتے ہیں اور یہ تحفہ مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔

 ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 ءمیں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کی تھی ،سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے،اس سے قبل ماہرہ خان نے پہلی شادی سال 2007ء میں علی عسکری کے ساتھ کی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان  ہے لیکن  یہ شادی صرف 8 سال چل سکی اور 2015ء میں ان کی  طلاق ہوگئی تھی۔