اقلیتوں کے حقوق اور آزادی پاکستان کے آئین اور اسلام کے مطابق لازم ہیں: آئی ایس پی آر 

Aug 11, 2024 | 10:08:AM
اقلیتوں کے حقوق اور آزادی پاکستان کے آئین اور اسلام کے مطابق لازم ہیں: آئی ایس پی آر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی، خوشحالی میں اقلیتی برادری کی شراکت کا اعتراف ناگزیر ہے۔

مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس  نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی کمیونٹی کو  مبارکباد پیش کی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق اقلیتوں کا قومی دن ہم آہنگی اور سب کی شمولیت سے آگے بڑھنے کا مظہر ہے،اقلیتی برادری ہمارے سماجی تانے بانے کا لازمی اور اہم ترین حصہ ہیں،اقلیتوں کے حقوق اور آزادی پاکستان کے آئین اور اسلام کے مطابق لازم ہیں۔پاکستان کو اقلیتوں نے ہمیشہ مضبوط بنانے کیلئےاہم ترین کردار ادا کیا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق قائد اعظم کے ویژن سے لے کر آج تک اقلیتیں قومی تعمیر کا لازمی حصہ ہیں،ملکی تعمیر و ترقی کیلئےاقلیتوں کی قربانیاں اور کاوشیں قابل قدر ہیں ،افواج پاکستان ملک و قوم سے غیر متزلزل وفاداری کو بھی سراہتی ہیں،اقلیتوں کے حقوق اور آزادی پاکستان کے آئین اور اسلام کے مطابق لازم ہیں۔