کراچی: 8 ڈاکوؤں کی واردات، شہری سے موٹرسائیکل چھین لی، ویڈیو سامنے آگئی

Aug 11, 2024 | 10:21:AM

(سلمان سلیم) کراچی کے پوش علاقے میں 8 ڈاکوؤں کی انوکھی واردات، نوجوان شہری سے موٹر سائیکل  چھین لی ، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کوکن سوسائٹی میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ 8 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی، واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں 8 ڈاکوؤں کو واردات کرتے اور شہری پر تشددکرتے دیکھا جاسکتاہے جس کا مقدمہ بہادر آباد میں در ج کرلیاگیا۔

مدعی کا کہنا ہے کہ  میں عالمگیر سے آج صبح 9 بجے چائے لے کر آرہا تھا ،جیسے ہی میں کوکن سوسائٹی والے روڈ پر رانگ وے سے جانے لگا سامنے سے 8 موٹر سائیکلوں پر کئی مسلح ملزمان آگئے ،مجھے تپھڑ مارے اور اسلحے کے زور پر موٹر سائکل بھی چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد ،سپریم کورٹ ان ایکشن،9 مئی کے واقعات پر معافی کون مانگے؟

مدعی کا مزید بتانا ہے کہ  سی سی ٹی وی میں 6 موٹر سائیکل نظر آرہی ہیں ، دو موٹر سائیکلیں آگے جاکر کھڑی ہوگئی تھیں۔

پولیسن کے مطابق  واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا ہے  جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں