(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکارہ اور نغمہ نگار حدیقہ کیانی نے زندگی کی نصف سنچری مکمل کرلی،وہ آج اپنی پچاسویں سالگرہ منارہی ہیں۔
"بوہے باریاں"فیم گلوکارہ حدیقہ کیانی کوسماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک تمنائوں کااظہاربھی کیاجارہاہے۔
11 اگست 1974ءکو راولپنڈی میں پیدا ہونے والی حدیقہ کیانی نے بطور گلوکارہ پہلا البم1995ءمیں ریلیز کیاتھ،وہ اردوکے علاوہ پنجابی،سندھی اورپشتوزبان میں بھی گانے گاچکی ہیں،گلوکاری کے ساتھ ساتھ وہ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہوتی ہیں،فنی خدمات کے اعتراف میں2006ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے حدیقہ کیانی کوتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیاتھا،اس کے علاوہ 2010ء میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈنیشن ڈویلپمنٹ فنڈ(یواین ڈی پی) نے انہیں اپنی خیرسگالی سفیربھی مقررکیاتھا۔