40 روز تک درخت سے بندھی خاتون زندہ کیسے رہی؟ حقیقت سامنے آگئی

Aug 11, 2024 | 11:05:AM
40 روز تک درخت سے بندھی خاتون زندہ کیسے رہی؟ حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی جنگلات میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے 40 دنوں سے درخت سے باندھ کر رکھا ہوا تھا، وہ کس طرح کھائے پیے بغیر زندہ رہی، حقیقت سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 50 سالہ للیتا کائی کمار کو 10 دن قبل ممبئی سے 280 میل دور سونورلی گاؤں کے قریب ایک جنگل سے بازیاب کرایا تھا، اسے ایک مقامی چرواہے نے دیکھا تھا، عورت درخت سے بندھی ہوئی تھی اور مدد کے لیے چیخیں مار رہی تھی۔

وہاں سے اسے فوری طور پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کو پانی کی کافی کمی ہوگئی ہے، للیتا شروع میں بولنے سے بھی قاصر تھی، اس لیے اس نے ڈاکٹروں اور پولیس کو نوٹ پیڈ پر بیان لکھ کردیا۔

ایک پیغام میں اس نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ وہ اسے 40 دن تک جنگل میں باندھ کر چلاگیا تھا، تاہم، پولیس نے بتایا کہ بعد میں عورت نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی شادی نہیں ہوئی ہے اور وہ اب نفسیاتی علاج کروا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں زلزلے کے جھٹکے،عمارتیں لرز اٹھیں

عورت نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو یہ بھی بتایا کہ اس نے تالا اور زنجیر خریدا اور "پریشان" ہونے کے بعد خود کو درخت سے باندھ لیا کیونکہ اس کا یہاں ویزا ختم ہو گیا تھا اور اس کے پاس پیسے ختم ہو رہے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، تفتیش کاروں کو للیتا کمار کی کہانی پر شروع ہی سے شک تھا کیونکہ اس بات کا امکان نہیں تھا کہ وہ تقریباً ایک ماہ تک خوراک یا پانی کے بغیر زندہ رہ سکتی تھی۔

پولیس نے اس کے امریکی پاسپورٹ کی فوٹو کاپی برآمد کی ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ میساچوسٹس سے تعلق رکھتی ہے۔