بوم بوم شاہدآفریدی کشمیر سپریم لیگ کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

کشمیر سپریم لیگ کا ابتدائی ایڈیشن رواں برس نومبر میں ہو گا

Aug 11, 2024 | 11:46:AM
بوم بوم شاہدآفریدی کشمیر سپریم لیگ کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بوم بوم شاہدآفریدی کو کشمیر سپریم لیگ کابرینڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورجارحانہ کھیل کھیلنے والے سابق کرکٹرشاہدآفریدی نے اسلام آباد میں کشمیرسپریم لیگ آفس کا دورہ کیا،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سابق سٹارکھلاڑی نے کہاکہ کشمیرسپریم لیگ  کےنتیجے میں کشمیرکے علاوہ گلگت بلتستان سے بھی ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ 

واضح رہے کہ کشمیر سپریم لیگ کا ابتدائی ایڈیشن رواں برس نومبر میں ہو گا اور اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔